Friday, August 28, 2020

Nabi Akram Shafi-e-Azam Dukhe Dilun ka Peyam Le Lo - Shah Hakim Muhammad...



قاری محمد طیب صاحب کا خوبصورت کلام نفیس صاحب کی پر سوز آواز میں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ کی محفل سے

سلام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ

شکستہ کشتی ہے تیز دھارا
نظر سے روپوش ہے کنارہ
نہیں کوئی ناخدا ہمارا
خبر تو عالی مقام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو

قدم قدم پہ ہے خوف راہزن
زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن
زمانہ ہم سے ہوا ہے بدظن
تمہی محبت سے کام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو

کبھی تقاضا وفا کا ہم سے
کبھی مذاق جفا ہے ہم سے
تمام دنیا خفا ہے ہم سے
خبر تو خیرالانام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو


یہ کیسی منزل پہ آ گئے ہیں
نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے
تم اپنے دامن میں آج آقا
تمام اپنے غلام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو

یہ دل میں ارماں ہے اپنے طیب
مزار اقدس پہ جا کے اک دن
سناؤں ان کو میں حال دل کا
کہوں میں ان سے سلام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو

تمام دنیا کے ہم ستائے کھڑے ہوئے ہیں
سلام لے لو
نبی اکرم ﷺ شفیع اعظم ﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو

The Secret of happiness | Urdu Subbed Ustadh Abdul Rashid Lecture | خوشی...

خوشی کا راز